برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہوگئی، سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی گئی، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی
موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری کے پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، جبکہ مری کا رخ کرنے والے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بابو سر ٹاپ پر بھی شدید برفباری ہوئی۔
برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہوگئی، سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی گئی، بٹہ کنڈی، جلکھڈ اور لولوسر جھیل پر چار سے چھ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، بابو سر ٹاپ پر پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گٹی داس کے مقام پر بھی برفباری کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحافظت ریسکو کرلی گیا
Comments
Post a Comment